کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

346

لاہور ۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ، دو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت پر رکھی چارپائی اٹھاتے ہوئے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرائی ، بیٹی کو بچانے کے لیے باپ اور بھائی لپکے لیکن بجلی کے کرنٹ نے تینوں کی ہی جان لے لی ۔ چیخیں سن کر ماں اور دوسرا بیٹا چھت پر پہنچے ۔ تاہم وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئے زخمیوں کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *