راولپنڈی بورڈ نےعائلہ ملک کی ڈگری جعلی قرار دے دی

karachi-liyari_400

راولپنڈی بورڈ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک کی ڈگری جعلی قرار دے دی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے ان کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا۔

راولپنڈی بورڈ نے الیکشن ٹربیونل میں عائلہ ملک کی ڈگری سے متعلق جواب داخل کرا دیا، بورڈ نے الیکشن ٹریبونل کو بتایا کہ عائلہ ملک کی انٹر کی سند میں جو رول نمبر درج ہے وہ 1989 میں جہلم کے ایک طالب علم امداد حسین کو الاٹ کیا گیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا کہ عائلہ ملک کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری کا ہمارے پاس ریکارڈ نہیں لہذا ان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا جائے، جس پر الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں این اے 71 میانوالی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لینے والی عائلہ ملک کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عبیداللہ شادی خیل نے عائلہ ملک کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *