PRISMA کا توڑ، نئی ویڈیو ایپ بھی آ گئی

اینڈرائیڈ ہو یا آئی او ایس فون آج کل فوٹو ایپ پرزما کی دیوانگی سب پر طاری ہے مگر کیا آپ اپنی ویڈیوز کو بھی اسی طرح مصورانہ انداز میں بدلنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر 'آرٹسٹو' کو آزما کر دیکھیں۔ آرٹسٹو پرزما جیسی ہی ایپ ہے مگر صرف ویڈیوز کے لیے۔ اب آپ کوئی نئی ویڈیو بنائیں یا اپنی گیلری میں سے منتخب کریں، آپ کو بس کچھ سیکنڈز کا انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد یہ ایپ اس فوٹیج کو معروف مصوروں جیسے پکاسو کے انداز میں بدل دے گی۔

'آرٹسٹو' کو روسی ٹیکنالوجی کمپنی Mail.ru نے تیار کیا ہے جسے امریکا میں مائی ڈاٹ کام کے زیرِتحت جاری کیا گیا جو گیمز اور دیگر ایپس کے حوالے سے مشہور ہے۔ آغاز میں صارفین کے لیے محدود تعداد میں فلٹرز موجود ہیں جن کے استعمال میں کچھ مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر کچھ فلٹرز کو اپلائی کرنے پر کافی انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ابتدائی ورژن ہے اور اس میں جلد بہتری آئے گی۔ تاہم جب یہ فلٹر اپنا کام کرلیتے ہیں تو ویڈیو دیکھنے میں زبردست ہوجاتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو 8 دن میں تیار کیا گیا اور اس کے لیے نیورل نیٹ ورکس کو استعمال کیا گیا ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہورہے ہیں اور اس طرح ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا۔ یہ ایپ فی الحال پاکستان کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا :-

— فوٹو بشکریہ آرٹسٹو

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *