کوریائی جنگ کے اختتام کے 60 سال مکمل، پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ

karachi-liyari_400

شمالی کوریا میں کوریائی جنگ کے اختتام کو 60سال مکمل ہونے پر دارالحکومت ،پیانگ یانگ میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا،جس میں جنگی سازو سامان کی بھرپور نمائش کی گئی۔
پیونگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اورچین کے نائب صدر نے بھی فوجی پریڈ کو براہ راست دیکھا،شہریوں کی بڑی تعداد اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے جمع تھی۔پریڈ کے موقع پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سمیت دیگر جنگی سازو سامان کی نمائش بھی کی گئی۔جنوبی کوریا میں بھی اس حوالے سے تقریب ہوئی جس میں صدر پارک سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں انیس سو پچاس سے انیس سو تریپن کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں کسی فریق کو شکست یا کامیابی نہیں ہوئی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *