راولپنڈی: خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والا شخص گرفتار

Rawalpindi Morga Women Killer Arrested

راولپنڈی -انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے خواتین کو چاقو کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے خاکے کی مدد سے سی ٹی ڈی فورس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین نے بھی ملزم کی شناخت کر لی ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملزم کے خاکے کی مدد سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مختلف چھاپوں کے دوران ملزم کا ساتھی بھی گرفتار ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے مورگاہ کے علاقے میں دو نرسوں پر چاقو کے وار سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نرس جاں بحق ہو گئی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *