اسحاق ڈار کی بھارتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد -ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر خطے کی معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سارک وزائے خزانہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت غیر ملکی امداد سے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تربیلا ڈیم پنجم توسیعی منصوبے کے لیے فنڈنگ کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *