کمال ہوگیا! دنیا کا تیز ترین آدمی ایک پاکستانی کا شیدائی نکلا

ریو ڈی جنیرو -جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیجنڈ اورسابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے بہت بڑے مداح ہیں اوران کا بالنگ اسٹائل انہیں بہت محظوظ کرتا تھا۔  مسلسل 3 اولمپکس مقابوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے والے 29 سالہ جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کی کرکٹ سے محبت سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب 6 سال کی عمرمیں کرکٹ دیکھنا شروع کی تھی تب پاکستانی ٹیم اورپاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بالروقاریونس کے وہ بہت بڑے مداح تھے، ان کا بہترین بالنگ اندازاورایکشن انہیں خوب محظوظ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پلیئرسچن ٹنڈولکراورکرس گیل کے بھی مداح تھے۔ یوسین بولٹ کوکرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے اوروہ اس حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنے ہیں جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ نازبلے باز کرس گیل کو نمائشی میچ کے دوران بال کرائی تھی جب کہ بھارتی پلئیر یووراج سنگھ کو بھی چھکا لگایا تھا۔

View image on Twitter

واضح رہے کہ جیمیکین اسپرنٹریوسین بولٹ نے لگاتارتین باراولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ انھوں نے ریواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *