لاہور کی لاپتہ لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں

Lahore 4 Missing Girls Find From Rawalpindi

لاہور سے گزشتہ رات لاپتہ ہونیوالی چار لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئی ہیں ،پولیس اور لڑکیوں کے عزیز و ورثا راولپنڈی روانہ ہوگئے ہیں۔ سبزہ زار لاہور کی رہائشی 20 سالہ فرح،15 سالہ فائزہ،17 سالہ اقراء اور 11 سالہ ارم گھر سے نکلیں مگر گھر واپس نہ پہنچیں جس پر ورثا نے ان کی تلاش شروع کر دی۔ پتہ نہ چلنے پر ورثا تھانہ سبزہ زار پہنچنے ،شنوائی نہ ہونے پر لڑکیوں کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاج کیاتو پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کرادی، جس پر لڑکیوں کے گھر والوں نے احتجاج ختم کیا۔ صبح اطلاع ملی کی چاروں لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے مل گئی ہیں اور وہ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں جس پر لڑکیوں کے گھر والے اور پولیس راولپنڈی روانہ ہوگئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *