بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ

4

اسلام آباد ۔ طرح طرح کے ٹیکسوں کے شکار پاکستانی عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور ٹیکس نافذ کرکے بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد پر بجلیاں گرادی گئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں پر ایڈوانس ٹیکس نافذ کردیا گیا جس کااطلاق یک طرفہ ٹکٹ پر ہوگا۔ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے بعد بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو فرسٹ اور ایگزیکٹو کلاس میں سفر کرنے کیلئے 16 ہزار روپے اضافی دینے پڑیں گے جبکہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو 12 ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *