سلمان خان نے متنازعہ اداکار کا مذاق بنا دیا

Image result for salman khan laughing

ممبئی -بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور اپنی فلمی مصروفیات  کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جب کہ سلو میاں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاروں سے رابطے  کے علاوہ مزاح بھی کرتے  نظر آتے  ہیں لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر  ایک سینئراداکارکا مذاق بنا ڈالا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر61 سالہ اداکار انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوپر والا باقی باڈی بلڈر کی خیر کرے۔


سلو میاں کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں  بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے  جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے جان چھڑائی۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے  ہیں :-

View image on Twitter

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *