حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے راستے جدا ہوگئے

butt

لاہور- معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں طلاق ہوگئی ہے ، اس بات کا اعلان حمیرا ارشد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وہ دو ماہ سے اپنی والدہ کے گھر مقیم ہیں، انہوں نے کہا کہ احمد بٹ کوئی کام نہیں کرتے اور گھر کے اخراجات کا سارا بوجھ ان کے اپنے کندھے پر ہے لہذا طلاق کا فیصلہ ان دونوں نے بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے، حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ کی طرف سے انہیں پہلی طلاق موصول ہوگئی ہے اور باقی کی دو طلاقیں بھی مذہبی تقاضوں کے مطابق ہوجائیں گی- یاد رہے کہ دونوں کا ایک چارسالہ بیٹا بھی ہے جو اس وقت احمد بٹ کی تحویل میں ہے، حمیرا ارشد نے روتے ہوئے بتایا کہ احمد بٹ نے مبینہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے ان کا بچہ لینے کی کوشش کی تو وہ اسے گولی ماردے گا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *