عمران خان نے 6 ستمبر کو کراچی جلسے کا اعلان کردیا

Image result for ‫عمران خان‬‎

کراچی -پاکستان تحریک انصاف کا چھ ستمبر کو نشتر پارک کراچی میں پاکستان زندہ باد کے نام سے جلسہ کرنے کا اعلان ، عمران خان دو روزہ دورے پر کل کراچی جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نتھیا گلی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کل بروز پیر کو نتھیا گلی جانا تھا ، تاہم اب عمران خان کل دو روزہ دورے پر اب کراچی جائیں گے، عمران خان کراچی میں سٹیل ملز ورکرز کے احتجاج میں شرکت کریں گے اور سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ بھی کریں گے، عمران خان چھ ستمبر کونشتر پارک کراچی میں جلسہ سے خطاب کریں گے، کراچی میں پاکستان زندہ باد کے نام سے عظیم الشان جلسہ کرے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *