’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘سو کروڑ کی دوڑ میں سب سے آگے

karachi-liyari_400

بولی وڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلم ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ نے اس ہفتے ریلیز ہونے والی سب ہی فلموں کو باکس آفس سے بھگا دیا ہے اور دھیرے دھیرے سو کروڑ روپے والی فلموں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

فلم ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ کی ریلیز کو تین ہفتے ہوگئے لیکن اس کے سامنے ابھی تک کوئی اور فلم ٹک نہیں پا رہی ہے۔

باکس آفس رپورٹ کے مطابق، تیس کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ اب تک نوّے کروڑ روپے سمیٹ چکی ہے اور اب سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہونے والی ہے۔

دوسری جانب فرحان اختر کی فلم بھاگ ملکھا بھاگ کو ریاست مہاراشٹرا، دہلی، گوا اور مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری قرار دینے کے بعد اب ریاست ہریانہ میں بھی ٹیکس کی ادائیگی سے معاف کردیا گیا ہے۔

ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہوڈا نے ملکھا سنگھ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خیر سگالی کے طور پر فلم پر ٹیکس معاف کرنے کی منظوری دی۔

فلم کی کہانی تاریخ ساز ہندوستانی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے جبکہ فلم میں فرحان اختر مرکزی کاسٹ میں ہیں ان کے ساتھ سونم کپور اور دیویا دتا نے کام کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جمعے کو بجتے رہو، نشہ، عشق اور لو یو سونیے جیسی فلمیں سینیما گھروں میں آن اسکرین ہوئیں لیکن بھاگ ملکھا بھاگ کے ہوتے ہوئے یہ فلمیں دھماکہ خیز بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *