روٹھی ہوئی محبوبہ کو لڑکے نے چاکلیٹ یا پھول نہیں بلکہ ایک ایسا گفٹ بھیج دیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ne

نیویارک۔ اگر محبوبہ روٹھ جائے تو انسان اسے پھول بھیج کر یا چاکلیٹس دے کرمناتا ہے لیکن اس لڑکے نے تو حد ہی کردی اور اپنی روٹھی ہوئی محبوبہ کوآٹا بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوگئی تو اس کے بوائے فرینڈ نے اس منانے کے لئے ایمازون کے ذریعے اسے دو گفٹ پیک بھجوائے۔لڑکی بہت خوش ہوئی کہ اس کا محبوب اس کا اس قدر خیال رکھتا ہے کہ اسے شاندار تحفہ بھجوادیا ہے لیکن جب اس نے دونوں پیکٹ کھولے تو اندر سے سات پیکٹ آٹے کے برآمد ہوئے۔لڑکی نے غصہ کرنے کی بجائے ان پیکٹوں کی تصاویر بناکر انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بوائے فرینڈ اس سے ناراض ہوگیا تھا اور اب مجھے منانے کے لئے میرے دفتر میں یہ آٹے کے پیکٹ بھیج دئیے ہیں۔ اس کے جواب میں ایک دوست نے اسے کہا کہ پھول تو چند دن میں مرجھاجانے تھے لیکن یہ آٹاخراب نہیں ہوگا اور اس آٹے سے کیک بھی بنایا جاسکے گا:۔

news-1

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *