لاہور میں لڑکیوں کا انارکلی میں سر عام ڈانس: راز کیا ہے ؟

dance-in-lahore

ایک انتہائی خوبصورت لڑکی انارکلی میں چادر لپیٹے سڑک کے عین درمیان میں چل رہی ہے ، اس کی خوبصورتی ہر ایک کو متوجہ کر رہی ہے۔ اس کا لباس زیادہ تر چادر کے نیچے چھپا ہے لیکن پھر بھی وہ لوگوں کی توجہ کا باعث ہے۔ پھر ایک نوجوان اس کے قریب سے گزرتا ہے ، اس کی طرف ایک جملہ اچھالتا ہے ، وہ اس کی طرف ایک نگاہ غفلت ڈالتی ہے ، اور چند قدم آگے چل کر وہ حرکت کر ڈالتی ہے جسکا کسی کو وہم وگمان بھی نہ تھا ، اس نے اپنی چادر اتاری ، سر کو جھٹکا دے کر زلفوں کو لہرایا اور پھر انتہائی وارفتگی میں ناچنا شروع کر دیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں اس کے ساتھ کچھ لڑکیاں بھی شامل ہو گئیں اور ناچنا شروع کر دیا ۔ آن کی آن میں کچھ کیمرے بھی وہاں پہنچ گئے، تب جاکر لوگوں کو اندازہ ہوا کہ یہ تو کسی اشتہاری کمپنی کا اشتہار شوٹ ہو رہا ہے۔دراصل یہ ریڈی میڈ کپڑوں کا اشتہار تھا۔ یہ انوکھی شوٹنگ کئی منٹ جاری رہی۔ اس کے بعد اسے فیس بک کا حصہ بنادیا گیا ۔ لیکن اس ٹرینڈ کو خطرناک جان کر اب اسے فیس بک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ DYOTنامی اس برانڈ کے مالک نے اس قسم کی اشتہاری مہم کی یہ وجہ بتائی کہ یہ طریقہ ا شتہارات پر اٹھنے والے خرچ کو بچانے کے لیے اختیار کیا گیا ہے لیکن اس سوشل میڈیا میں یہ سرعام رقص کی واردات لبرل اور روایت پسند طبقوں کی جنگ و جدل میں بدل گئی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *