میں اڑنا، ڈانس کرنا اور تیرنا چاہتی ہوں۔۔۔ کوک سٹوڈیو کی نئی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن سے گفتگو

momina

مومنہ مستحسن "کوک سٹوڈیو" کے ایک نئی کردار کی شکل میں سامنے آئی ہیں نے پورے پاکستان کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ نیو یارک میں رہنے والی یہ پاکستانی گلوکارہ اور گانے لکھنے والی خاتون کے تمام خیالات اپنے قارئین کے لیے پیش کر رہے ہیں۔


سوال۔ اگر آپ کے پاس ایک شخص سے ملنے کا موقع ہو تو آپ کس سے ملنا پسند کریں گی اور ان سے کیا کہیں گی؟

جواب۔ اپنے دادا جی سے۔ وہ میری پیدائش سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے۔ میں صرف انہیں جاننا چاہوں گی۔

سوال۔ اگر آپ ایک صحرا میں پھنس جائیں تو کیا تین چیزیں ساتھ رکھنا چاہیں گی؟

جواب۔ میں اپنا موبائل، ایک ٹینٹ جو مکمل بند کیا جا سکے اور ایک کمبل ساتھ رکھنا چاہوں گی۔

سوال۔ آپ کوک اور پیپسی میں سے کس کو زیادہ پسند کرتی ہیں؟

جواب۔ میں کوکا کولا زیادہ پسند کرتی ہوں۔

سوال۔ بچپن کی کیا چیز آپ کو سب سے زیادہ یاد آتی ہے؟

جواب۔ فیملی کے ساتھ رہنا مجھے بہت یاد آتا ہے۔ آجکل ہم سے ایک دوسرے سے بہت دور ہو چکے ہیں اور بہت کم ایک ساتھ کسی ایک جگہ پر مل پاتے ہیں۔

سوال۔ آپ ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہیں، لیٹ پہنچتی ہیں یا عین وقت پر؟

جواب۔ میں ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہوں۔

سوال۔ آپ کی پسندیدہ کتاب، میگزین یا کامک کیا ہے؟

جواب۔ میں 'فورٹی رولز آف لو' کو بہت پسند کرتی ہوں۔ یہ الف شفق کی کتاب ہے۔ اس میں بہت سے پیغامات اور اسباق پوشیدہ ہیں۔

سوال۔ آپ کی آل ٹائم فیورٹ چاکلیٹ کونسی ہے؟

جواب۔ میں ملک چاکلیٹ پسند کرتی ہوں۔ گودیوا اور لنڈت مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں۔

سوال۔ فارغ وقت میں آپ کیا کرتی ہیں؟

جواب۔ میں فارغ وقت میں ککنگ کرتی ہوں۔

سوال۔ اس وقت آپ کے دماغ میں کونسا گانا ہے؟

جواب۔ کوک سٹوڈیو سے ریلیز ہونے والے سارے گانے۔

momina-2

سوال۔ آپ سب سے زیادہ کس کی تعریف کرتی ہیں؟

جواب۔ عمل کلونی میرے سب سے فیورٹ شخصیت ہیں۔

سوال۔ اگر آپ کو کسی شخص کے ساتھ جگہ بدلنی پڑے ایک ہفتہ کے لیے تو آپ کس کے ساتھ بدلنا چاہیں گی؟

جواب۔ میں ملیحہ لودھی کو چنوں گی جو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔

سوال۔ اگر آ پ سپر ہیرو بن سکتیں تو کون سی سپر پاور لینا پسند کریں گی۔

جواب۔ میں اڑنا، ڈانس کرنا اور تیرنا چاہوں گی۔

سوال۔ اگر کوئی آپ کی بایو گرافی لکھنا چاہے تو آپ اسے کیا عنوان دینا پسند کریں گی؟

جواب۔ میں چاہتی ہوں کہ زندگی میں اس قدر مرتبہ پا لوں کہ کوئی میری بایو گرافی لکھنے پر رضامند ہو جائے۔

سوال۔ اگر آپ کو بتایا جائے کہ آپ صرف چھ ماہ کی مہمان ہیں تو آپ اس قیمتی وقت کو کس کام میں صرف کرنا چاہیں گی؟

جواب۔ میں دنیا کے وہ ممالک دیکھوں گی جو میں نے نہیں دیکھے۔

سوال۔ آپ کو کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟

جواب۔ میں ایسے لوگوں کو ناپسند کرتی ہوں جو منافق ہوں اور زندگی کا کوئی مقصد نہ رکھتے ہوں۔

سوال۔ اگر آپ کو ساری زندگی بدصورت بن کر یا ایک سال خوبصورت بن کر رہنا پڑے تو کیا انتخاب کریں گی؟

جواب۔ میں صرف ایک سال خوبصورت بن کر جینا پسند کروں گی۔

سوال۔ کیا آپ 50 ہزار ڈالر کا چمگادڑوں کے گوشت کا پیالہ کھا لیں گی؟

جواب۔ کبھی نہیں۔

سوال۔ اگر آپ کے پاس موقع ہو کہ ایک دن کسی آدمی کو اندر بند کر کے اس کو ٹارچر کرو تو آپ کسے ٹارچر کریں گی اور کیسے؟

جواب۔ میں چار آدمیوں کو ٹارچر کرنا پسند کروں گی۔ میرے والدین اور دو بھائیوں کو۔ میں انہیں اپنے ساتھ وقت گزارنے پر مجبور کر کے ٹارچر کروں گی۔

سوال۔ اگر آپ کل جاگیں اور کسی اور شخص کی شکل میں ہوں تو آپ کس شخص کے بھیس میں جاگنا پسند کریں گی اور کیوں؟

جواب۔ میں نواز شریف کی شکل میں اٹھ کر کل ہی اپنے عہدے سے استعفی دوں گی۔

سوال۔ اگر آپ کو ڈزنی کا کردار دیا جائے تو آپ کیا بننا پسند کریں گی؟

جواب۔ میں 'دی ہنچبیک آف نوٹر ڈیم' میں سے ایسمرالڈا بننا پسند کروں گی۔ وہ بہت بہادر ہے اور ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو جاتی ہے۔ وہ آزاد اور مہربان بھی ہے۔

بشکریہ: ایکسپریس ٹریبیون

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *