کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

 

Image result for ‫بارش‬‎

کراچی -کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں آج دن اور رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرد آلود ، تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ رات بارش کے بعد درجہ حرارت کچھ حد تک کم ہوا ہے۔ جڑواں شہروں میں آج دن اور رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *