ایان مورگن نے دورہ بنگلا دیش سے انکار کردیا

Image result for ‫ایان مورگن‬‎

لندن -انگلش کپتان کپتان ایان مورگن نے بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا ۔ ان کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جار ہی ہے، سابق انگلش کپتانوں مائیکل وان اور ناصر حسین نے بھی ان پر کافی اعتراض کیا، وان نے کہا کہ ایک مضبوط لیڈر وہ ہوتا ہے جو کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو وہ کرنے کا نہیں کہتا جو خود نہ کر سکتا ہو، مورگن کیسے ٹیم سے خود کو الگ کر سکتے ہیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ مورگن نے سیکورٹی خدشات پر بنگلا دیش ٹور سے انکار کر کے بطور کپتان اپنی اتھارٹی کو متاثر کیا ، جب وہ کسی مشکل مرحلے میں کھلاڑیوں کو ڈٹے رہنے کی ہدایت کریں گے تو وہ پلٹ کر سوچیں گے کہ بنگلہ دیش جاتے ہوئے ہمارا ساتھ چھوڑنے والے قائد کس منہ سے ہمیں جراتمندی پر اکسا رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *