پاکستان کی منتخب حکومت کے ساتھ ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

US foreign officeامریکہ نے پاکستان میں جاری سیاسی بحران میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفننگ کے دوران کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نواز شریف کی منتخب حکومت کے ساتھ ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں غیرآئینی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ فریقین پر کئی بار زور دیا کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مظاہروں کو احتیاط سے مانیٹر کررہے ہیں اور امریکی سفیر پاکستانی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *