انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان یہ کون آ گیا

60

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی کی خبروں کے بعد لندن کے مشہور عجائب گھر مادام تساؤ نے بھی انھیں علیحدہ کردیا۔ دونوں کی علیحدگی کی خبر سامنے آتے ہی میوزیم کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بنائے ہوئے مومی مجسموں کو بھی علیحدہ کررہے ہیں۔

انجلینا اور بریڈ پٹ کا مجسمہ مادام تساؤ میوزم میں 2013 میں رکھا گیا تھا تاہم اب انہیں علیحدہ کرکے ان کے درمیان ہولی وڈ اداکار روبرٹ پیٹنسن کا مجسمہ رکھ دیا گیا ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مومی مجسمہ — فوٹو بشکریہ/ مادام تساؤ ٹوئٹر
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں 41 سالہ انجلینا جولی نے 52 سالہ بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ اپنے چھ بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی، بریڈ پٹ کی منشیات کے استعمال کی عادت سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ ان دونوں اداکاروں کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا تھا، ان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *