دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقوام عالم مشترکہ کوششیں کرے، شہباز شریف

Image result for ‫شہباز شریف‬‎

لاہور -وزیرا علیٰ پنجا ب شہباز شریف سے امریکی سفارتحانے کے ڈپٹی چیف مشن جوناتھن سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی نوعیت کے تعلقات ہیں تاہم آیندہ دنوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور کوئی قوم یا ملک دہشتگردی کے مسئلے کو تنہا حل نہیں کرسکتا۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *