تحریک انصاف نے تیاریاں مکمل کرلیں

Image result for ‫تحریک انصاف اڈا پلاٹ‬‎

لاہور -تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ جلسے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں اور ملک بھر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج رائیونڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ رائے ونڈ مارچ کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں رائیونڈ پہنچ چکے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران رائیونڈ روڈ پر  ٹریفک کا بہاؤ بحال رکھنے کے لئے 2ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 42انسپکٹر، 112پٹرولنگ آفیسرزاور 760ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے تحریک انصاف کے قافلوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں موٹر وے کے انتہائی بائیں جانب رکھیں اور دیگر گاڑیوں کو بھی راستہ دیں۔

رائے ونڈ کے اڈا پلاٹ میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہوچکا ہے جس کے ذریعے پنڈال میں موجود کارکنان کا خون گرمایا جائے گا۔رائے ونڈ جلسے کی انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں 20 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ 20 فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے اسٹیج پر 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے کا مقصد کرپٹ حکمرانوں کا احتساب اور پاناما لیکس پر جواب ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو بھی وہ جواب دیا جائے گا جو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی نہیں دے سکے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *