پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا پولیس اہلکار جعلی نکلا

فیصل آباد: پولیس ملازمت سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہونے والاپولیس افسر جاوید نوسرباز اور فراڈیا نکلا۔yasir نوسر باز نے جعلی پولیس افسر بن کر پی ٹی آئی والوں کو بے وقوف بنایا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی یاسر جاوید نامی افسر کو جانتے ہیں اور نہ ہی اس نام کے کسی افسر کو ترقی دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسر جاوید نے جو اپنا پیٹی نمبر 861لکھا ہوا ہے۔وہ بھی جعلی ہے۔ یاسر جاوید کے چچا اکرم بھٹی کا کہنا ہے کہ اس کا بھتیجا فراڈیا اور نوسرباز ہے اور اس کا تعلق فیصل آباد سے نہیں بلکہ خانیوال کے علاقے شام کوٹ سے ہے، اس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ 

دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ یاسر جاوید کبھی پولیس میں شامل ہی نہیں رہا، وہ جعلی پولیس وردی پہن کر ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اس کے علاوہ وہ کلاشنکوف چوری کے الزام میں ایک سال قید کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔ یاسر جاوید نے 12شادیاں بھی کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یاسر نے خود کو فیصل آباد پولیس میں اے ایس آئی ظاہر کیا اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے کندھوں پر اٹھا لیا اور نواز حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *