3 بڑے ممالک کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

Image result for ‫روس چین ایران‬‎

اسلام آباد -روس ،چین اور ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئےزوردیاکہ دونوں ملک مسائل کے حل کے لئے طاقت کے بجائے سیاسی اورسفارتی ذرائع استعما ل کریں۔ چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ ہے اور پاکستان کا کشمیر پر موقف اہم اور سنجیدہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بھی زوردیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے لئے نقصان دہ قرار دیا، تہران سے جاری بیان میں بہرام قاسمی نے کہا کہ صورتحال سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہ،ے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے گریزکرناچاہیے۔ ادھرروسی وزارت خارجہ کے مطابق،لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہییں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *