عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں بڑی درخواست دائر

Image result for ‫عمران خان سپریم کورٹ‬‎

اسلا م آباد -رائیونڈ جلسے میں عمران خان کی تقریراور اسلام آباد بند کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرد ی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق معاملہ عدالتوں میں زیر التواءہے اور معاملہ زیر التواءہونے کے باوجود عمران خان نے رائیونڈ جلسے کے دوران تقریر میں توہین آمیز زبان استعمال کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کی تقریر پر از خود نوٹس لے کیونکہ انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر اسلام آباد بند کرنی کی دھمکی دی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *