آرمی چیف کا چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کا عزم

راولپنڈی -آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ جذبے، لگن، عزم اور فخر سے ہر طرح کے چیلنجز کا موثر طریقے سامنا کی جا سکتا ہے ۔ کسی بھی قیمت پر ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کر دیں گے۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے زیر تربیت کیڈٹس کے تربیتی معیار کا جائزہ لیا اور ادارہ جاتی سہولتوں اور تربیت میں بہتری کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے استعداد کار بڑھانے کیلئے چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح بھی کیا۔


آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے ساتھ کیڈٹس کی جسمانی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ مستقبل کی لیڈرشپ پروفیشنل تیاریوں پر توجہ دے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پیشہ وارانہ جذبے، لگن، عزم اور فخر سے ہر طرح کے چیلنجز کا موثر طریقے سامنا کی جا سکتا ہے۔ ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کر دی گے۔ دہشت گردی کے خلاف افسروں نے فرنٹ لائن پر لڑنے کی روایت قائم رکھی اور جوانوں نے اگلے محاذوں پر جواں مردی سے مقابلہ کیا جبکہ ہماری قربانیوں نے ہمارا فخر قائم رکھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *