معروف خاتون پاکستانی اینکرنے خطرناک انکشاف کردیا

Image result for fareeha idrees

لاہور-معروف خاتون صحافی،ٹی وی اینکرفریحہ ادریس نے اپنی ٹوئیٹس میں ایسا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا،انہوں نے کہا ہے کہ میں ویک انڈ پر ٹی چینلز میں کام کرنیوالی لڑکیوں کو اکثر ملتی رہتی ہوں اور ان سے ان کے دفاتر کے ماحول بارے بھی پوچھتی رہتی ہوں،ان ملاقاتوں میں ان کے حالات کا پتا چلتا رہتا ہے،ان میں سے اکثر لڑکیوں نے مجھے بتایا ہے کہ ان کو اپنے اداروں میں انتظامیہ ہراساں کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف پروگرامز میں کام کرنیوالی لڑکیوں کو اس حوالے سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے،ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کے اداروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جنسی ریمارکس کو بھی زیربحث لایا جاتا ہے ان ایشوز کو نمایاں بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پیمرا سے درخواست کی ہے کہ ان نئے ٹی وی چینلز کےخلاف آنیوالی شکایات کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے،ایسی صورتحال ناقابل برداشت ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *