ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کروں گااور نہ ہی پی ٹی آئی سے الگ ہوں، جاوید ہاشمی

javed hashmiپاکستان تحریکِ انصاف  کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کے تحت پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کرلیں۔
ملتان میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو این اے 149 کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی سے الگ ہوں گے، کیونکہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے ووٹ کے ذریعے انہیں منتخب کیا تھا۔
پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ صرف کچھ بیانات اور انٹرویوز کی بنیاد پر ایسے نوٹس نہیں بھیجے جاسکتے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 27 اگست کو میڈیا کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کیے تھے۔تاہم ایاز صادق کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جا رہا ہے کہ وہ استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔لیکن شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام 30 اراکین اپنے استعفے جمع کرواچکے ہیں، لہٰذا انہیں قبول کرلینا چاہیے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے پیر کو تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پارٹی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *