تحقیقات مکمل ہونے تک سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

Image result for ‫سرل المیڈا‬‎

اسلام آباد -وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی سرل المیڈا کے حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک ای سی ایل سے نام نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے انکوائری جاری ہے،تحقیقات مکمل ہونے میں تین دن لگ سکتے ہیں،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،تحقیقات سے جڑے دیگر افراد بھی بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں اس لیے ڈالا گیا کہ ان کے بیرون ملک جانے کا خدشہ تھا اور تحقیقات ابھی باقی ہیں، صحافی سرل المیڈا نے اگلے روز دبئی کیلئے سیٹ بک کروا لی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر نام نکالا جاسکتا ، صحافی سرل المیڈا کے حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک ای سی ایل سے نام نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سرل المیڈا نے ایک سٹوری چھاپی تھی جس کے باعث ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *