پاکستان کے جنگی طیاروں کا ایک اور خریدار سامنے آگیا

Image result for ‫جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں‬‎

باکو -وزیراعظم نواز شریف کے دورہ آذربائیجان سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون مضبوط ہونے کے وسیع امکانات ہیں اور آذربائیجان JF-17 تھنڈر سمیت پاکستان کی تیار کردہ کئی دفاعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی لے سکتا ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق آرذربائیجان کا ایک اعلیٰ وفد نومبر کے مہینے میں کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان آئے گا۔ یہ وفد پاکستان میں دفاعی پیداوار کی سہولیات کا دورہ کر کے دفاع سے متعلق مصنوعات خریدنے پر غور کرے گا۔
پاکستان نے آذربائیجان بہت سے دفاعی مصنوعات دینے کی پیشکش کی ہے جس میں جے ایف 17 لڑکا طیارے اور تربیتی طیارے مشاق بھی شامل ہیں۔ پاکستان اس وقت امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت مشرق بعید کے کچھ علاقوں کو روائتی اسلحہ فروخت کر رہا ہے۔  پاکستان کی جانب سے اسلحہ کے علاوہ دفاع سے متعلق جن مصنوعات کی پیشکش کی ہے ان میں گاڑیاں، بکتر بند گاڑیاں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، گولہ بارود، جنگی لباس اور ذاتی حفاظت کا سسٹم اور طیارہ شکن حفاظتی نظام شامل ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان پہلے ہی دفاع، سیکیورٹی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کیلئے ایک مستحکم فاﺅنڈیشن قائم کر چکے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *