صرف 7 دنوں میں پتے کی پتھری غائب ہونے کا آزمودہ نسخہ

liver

بیجنگ۔ سنگ صفراءیا عرف عام میں پِتے میں ہونے والی پتھری کی وجہ سے انسان کافی مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔اگر یہ جسم سے خارج نہ ہوتو ڈاکٹرز مریض کو آپریشن کا مشورہ بھی دے دیتے ہیں۔ہمارا بلیڈر ایک ناشپانی کی شکل کا 4انچ پر مشتمل عضو ہے اور یہ جگر کے نیچے ہوتا ہے۔یہ ہمارے جسم کی مختلف طرح کی چکنائی، کولیسٹرول اور مائع جات کو سٹور کرتا ہے۔اس سے خارج ہونے والے مواد کی وجہ سے ہمارا نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے ۔اگر آپ یا آپ کا کوئی ملنے والا اس بیماری کا شکار ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ذیل میں ہم آپ کو ایک ایسا چینی طریقہ علاج بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ صرف 7دن میں اس سے نجات حاصل کرلیں گے۔چینی ڈاکٹر لائی چیونان نے بلیڈر کے پتھری سے نجات کا ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ آپ بھی اسے آزمائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا جگر کمزور ہے ان کے لئے بھی یہ طریقہ انتہائی مفید ہے۔

*اس کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو پہلے پانچ دن تازہ سیبوں کے چار گلاس پینے چاہئیںیاپانچ سیب کھائیں۔ان پانچ دنوں میں آپ نارمل غذا بھی کھاتے رہیں۔

*چھٹے دن آپ کو رات کا کھانا نہیں کھانا۔لیکن اس دن آپ کو شام کے 6بجے ایک کھانے کا چمچ ایپسوم سالٹ(میگنشیم سلفیٹ)کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینا۔
*شام آٹھ بجے یہی عمل دہرائیں اور ایک چمچ ایپسوم سالٹ کا نیم گرم پانی میں ڈال کر پئیں۔
*رات 10بجے ادھ کپ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا کپ تازہ لیموں کا رس ملائیں۔اس اچھی طرح ہلائیں اور پی لیں۔
*اگلی صبح آپ دیکھیں گے کہ یہ پتھری پاخانے کے راستے نکل گئی ہے۔ :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *