افغانستان سے فائرنگ، 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے

Image result for ‫افغانستان سے فائرنگ‬‎

ڈیرہ اسماعیل خان -افغانستان کی حدود سے ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکہ کے علاقے برمل سے صبح 9 بجکر 46 منٹ پر انگور اڈہ کے مقام پرپاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ادریس خان اور ارشد نامی دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ نائیک سعید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔ زخمی فوجی اہلکار کو وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔ پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد سرحد کی دوسری جانب سے ہونے والی فائرنگ بند ہوگئی۔ تاحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *