ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، گورنر سندھ

Image result for ‫عشرت العباد‬‎

کراچی -اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا اگر مصطفیٰ کمال کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ان کے تمام الزامات بے بنیاد اور گھٹیا ہیں کیونکہ سیاسی میدان میں ناکام ہو گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا متحدہ بانی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے دو ہزار تیرہ میں خود ایم کیو ایم بانی نے اپنے اعلانات میں کہا کہ عشرت العباد سے کوئی تعلق نہیں۔ دو ہزار دو میں جب گورنر بنا تو ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر آیا تھا۔ شہر اور صوبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے جو محنت کی وہ ریکارڈ پر ہے۔ واضح رہے مصطفیٰ کمال نے دبئی میں راء سے تعلقات کے حوالے سے میٹنگ میں بھی گورنر سندھ کے شامل ہونے اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *