اسلام آباد کا چائے والا بھارت میں بھی مشہور

اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ اس کا موازنہ انڈیا کے وزیر اعظم سے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس کی تصویر گردش کر رہی ہے اور بہت سی لڑکیاں اس پر اپنی جان چھڑکتی نظر آتی ہیں اور اسے کرۂ ارض کا حسین ترین نوجوان قرار دے رہی ہیں۔

شمع جونیجو کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: 'قسمت نےچائے والا اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے۔۔۔ وہ بلا شبہ اس کرۂ ارض کے حسین ترین نوجوانوں میں سے ایک ہے۔'

سوشل میڈیا پر اس چائے والے نوجوان کے نین نقش کی باتیں ہو رہی ہیں اور ان کا موازنہ بالی وڈ کے ستاروں سے کیا جا رہا ہے۔

سب سے پہلے [email protected] نے اسلام آباد کے اس چائے والے نوجوان کی تصویر پوسٹ کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نیلی آنکھوں والے اس چائے فروش کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کیا خواتین کیا مرد سب کی اس کے حسن و جمال پر اپنی اپنی رائے ہے۔

 

کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہیے، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ’پاکستان کا چائے والا بھی pakistani-chai-walaبالی وڈ کے ستاروں سے زیادہ سیکسی ہے۔'

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے 'ہاٹ کرمنل' کہا تھا۔

فیس بک پر تبصرے کرنے والی خواتین نے ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ 'میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا' جبکہ تانيا ایچ ٹامس نے لکھا کہ 'وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔'

جیریمی ميِكس

لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

سہیل چیمہ ایم ڈی نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: 'ہندوستانی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ہمیں اپنے دوسرے اسلحے نکالنے کی ضرورت ہے؟'

ایک شخص نے سرجان رو کے ہینڈل سے لکھا: 'ہم لوگ کم از کم اس بات پر تو راضی ہیں کہ پاکستانی چائے والے انڈیا کے کافی والوں سے کہیں بہتر ہے۔'

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *