چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ججز کو ڈٹے رہنے کا پیغام دے دیا

 لاہور-چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ جج بننا اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یہ نوکری نہیں لہذا کسی سے ڈرنا نہیں جج فیصلہ انصاف پر مبنی کریں باقی جو ہوگا وہ میں دیکھ لوں گا۔ لاہور میں ماتحت عدلیہ کےججوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ججز کو اپنا کردارمعاشرے میں مثالی بنانا ہوگا، ججز کو اپنا کردار ایک ہیرو کی طرح بنایں تاکہ لوگ دیکھنے آئیں کہ ججز کیسے ہوتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جج بننا اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یہ نوکری نہیں لہذا کسی سے ڈرنا نہیں جج فیصلہ انصاف پر مبنی کریں باقی جو ہوگا وہ میں دیکھ لوں گا، ہم انصاف کے مسافر ہیں ہرمشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جب کہ مجھ سمیت ہر کسی کو بہتری لانے کی ضرورت ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *