اب سوزوکی کی مہران گاڑی نہیں آئے گی!

Image result for ‫سوزوکی مہران‬‎

کراچی -پاک سوزوکی کمپنی نے 2018میں مشہور ماڈل مہران 800سی سی کی جگہ سوزوکی آلٹو660سی سی کی مقامی پراڈکشن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے دورے کے دوران افسران نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اور پراڈکشن کے ممبران کو اس بارے میں بتا یا ۔اس موقع پر سینیٹ کمیٹی کے ممبران نے پاک سوزوکی کے افسران کو نئی گاڑی میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی فیچر متعارف کرانے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں خالدہ پروین ،کلثوم پروین اور چوہدری تنویر خان نے سوزوکی کمپنی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ انڈسٹری اور پراڈکشن کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر ایوب خان اور انجینئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی موجو د تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پہلے ہی آلٹو 660کے مقامی پارٹس تیار کرنا شروع کردئیے ہیں جنہیں مقامی دکانداروں تک پہنچا یا جائے گا ۔وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی کے افسران نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔پاک سوزوکی نے1988میں سوزوکی ایف ایکس800سی سی کی جگہ مہران متعارف کرائی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے افسران نے سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کوبریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ مقامی ڈیلرز مہران کے ماڈل کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اس کے پارٹس اور مختلف پرزوں کی خرید و فروخت بہت زیادہ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *