پرویز خٹک کو’’ تیلی پہلوان ‘‘کہنے پر معافی نہیں مانگوں گا، رانا ثناء اللہ

Rana-Sanaullah-pervez-musharraf

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کہنے پر معافی نہیں مانگوں گا، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر برہمی کا اظہار کیا نہ ہی میری زبان بندی کی گئی، مجھ سے کبھی کبھی ’’نوبال‘‘ ہوجاتی ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو تیلی پہلوان کہنے سے ان کی دل آزاری نہیں ہوئی، میں معافی نہیں مانگوں گا، ان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات کا بیان افسوس ناک ہے، عمران خان کو بھی نوٹس لینا چاہئے اور قوم کو بتائیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ سونامی لانا چاہتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *