بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ قرار، ملک چھوڑنے کا حکم جاری

Image result for Gautam Bambawale

 اسلام آباد -پاکستان نے بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ واضح رہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کے حکم دیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *