پاکستان چین کو ہرا کر ایشین چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں

Image result for pakistan china champions trophy match

کوالا لمپور -ملائشیا میں جاری ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں پاکستان نے چین کو 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے ایشیئن چیپمئنز ٹرافی میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی جب کہ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ مہمان ملائیشیا سے ہوگا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا جس کے بعد آخری کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 گول کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گرین شرٹس نے جنوبی کوریا اور جاپان کو زیر کیا تھا تاہم اب چین کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری جانب بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جو اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔بھارتی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں مقابلہ 29 اکتوبر کو جنوبی کوریا سے ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *