پنجاب بھرمیں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع

pt

لاہور: اسلام آباد کے بعد لاہور، فیصل آباداور پنجاب بھر میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے اور مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں مختلف پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں- ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کےساتھ ساتھ مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے-صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بے شمار کارکن گھروں سے غائب ہوگئے ہیں تاہم پولیس ان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *