گھر سے چیونٹیوں کو بھگانے کا بہت ہی آسان طریقہ

ants

نیویارک۔ چیونٹیوں کی وجہ سے اکثر لوگ بہت تنگ ہوتے ہیں اور انہیں گھر سے بھگانے کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لئے مضر ہوتی ہیں۔اگر آپ اپنے گھر میں موجود دارچینی کو چیونٹیاں بھگانے کے لئے استعمال کریں تو آپ اس مشکل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ دارچینی میں موجود اجزاء کی وجہ سے چیونٹیوں کو آپس میں بات چیت کرنے میں مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ گھر میں داخل نہیں ہوتیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونٹیوں کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے اور دارچینی میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ ان کی سونگھنے کی حس کو متاثر کرتی ہے۔دارچینی کی خوشبو چینٹیوں کی حس کو بری طرح خراب کرتی ہے اور وہ گھرمیں داخل نہیں ہوپاتیں۔آپ کو چاہیے کہ جہاں چیونٹیوں کو بھگانا چاہئیں وہاں دارچینی کے پاؤڈر کا چھڑکاؤ کردیں، وہ وہاں سے بھاگ جائیں گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *