پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے بند

Pindi Bhatian To Faisalabad Motorway Closed Due To Heavy Fog

فیصل آباد -وسطی پنجاب میں دھند کا راج جاری ہے اور حد نگاہ صفر ہونے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔ موٹروے اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو رفتار کم اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے پر بند کیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں سے لاہور انٹر چینج کو بھی حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام کی جانب سے سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو گاڑی کی رفتار آئستہ رکھنے اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ دھند کے باعث گزشتہ روز حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *