وزیراعظم کا کہوٹہ اور کلر سیداں میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

26

کہوٹہ ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہوٹہ اور کلر سیداں میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ کہوٹہ کو گیس فراہم کی جائے گی ،تحصیل ہسپتال کو بہترین بنایا جائے گا ،12ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے ،کلر سیداں اور کہوٹہ میں100کلو میٹر لمبی سڑکیں بنائی جائیں گی ۔ کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔وزیراعظم نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کے لیے بھی اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرسکیں تاکہ معاشرے کی ترقی میں بچیاں بھی اپنا کردار ادا کر سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ کہوٹہ خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں سیاحت کے کام کی بہت گنجائش ہے ،اگر شاہد خاقان عباسی مجھ سے اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے پچاس کروڑ بھی مانگیں تو میں یہ رقم ان کے اور عوام کے قدموں میں رکھنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ یہ پیسہ ہمارے پاس عوام کی امانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی اس لیے رکاوٹیں ڈالتے ہیں ،مخالفین چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی روکی جائے اورملک کو بد حالی کے دور میں داخل کیا جائے ۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ تمام ترقی ن لیگ کے ہی دور میں کیوں ہوتی ہے؟،اقتصادی ترقی اور دفاعی ترقی ن لیگ کے دور میں ہی ہوئی ،ایٹمی دھماکے بھی ہم نے ہی کیے ۔انہوں نے کہا کہ خنجراب سے لے کر گوادر تک دو ہزار کلو میٹر سے زائد سڑک زیر تعمیر ہے ،لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنائی جا رہی ہے ،ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ساری ترقی ہماری ہی حکومت کی ذمہ داری ہے ؟،مشرف یا پیپلز پارٹی کے دور میں موٹر وے کیوں نہیں بنی ،جنہوں نے اس ملک کو لوڈ شیڈنگ دی ،وہ قوم کے مجرم ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بتا یا کہ شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ جیل کاٹی ہے اور ہمیں یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ گرفتار کس وجہ سے ہوئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی نے جس جرات کے ساتھ جیل کاٹی انہیں سلام کرنا چاہیے ۔نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کو نظر آگیا ہے کہ 2018میں بھی ن لیگ کی حکومت آئے گی اور ہم بوڑھے ہو جائیں گے ۔وزیراعظم نے مخالفین سے گزارش کرتے ہوئے ملک میں ترقی ہورہی ہے ،سب لوگ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے ،رکاوٹ ڈالنے والے کامیاب نہیں ہونگے ،اب مخالفین کو اپنا چہرہ نظر آگیا ہے ،ابھی چند دن پہلے ایک صاحب کیا کہہ رہے تھے آپ سب نے دیکھا اور پھر کیا عمل کیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *