پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ، مودی کا بھارتی فوج کو حکم

moodiبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کی پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں۔مہاراشٹرمیں انتخابی ریلی سے خطاب   کے دوران کٹر ہندو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے امن کی کوششوں کی دھجیاں اڑا دیں۔
نریندر مودی سے پہلے بھی بے شمار بھارتی سیاستدان پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے رہے لیکن نریندر مودی نے عوامی جلسے میں براہ راست بھارتی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دے دیا کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جلسے سے خطاب کے دوران انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پاکستان کا منہ بند کر دیا ہے، بارڈر پر پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے، فوج کو مخاطب کرتے ہوئے نریندری مودی نے کہا کہ پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا جائے، جب گولے پاکستان پر بارش کی طرح برسیں گے تو وہ خود ہی چلائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *