عمرہ زائرین کے لئے بہت بڑی خوشخبری ، عمرہ فیس ختم

umrah

سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں عمرہ فیس ختم کر دی ، جبکہ حجرہ اسود کا بوسہ دینے کے لئے خواتین کا ٹائم مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، مسجد نبوی میں بھی خواتین کے لئے روزہ رسول کی زیارت کے لئے مخصوص ٹائم دیا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کے سفارتخانوں کو عمرہ فیس ختم کرنے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں ، جس کے بعد تمام ممالک کے سفارتخانے اب عمرہ زائرین سے دو ہزار ریال فیس وصول نہیں کریں گے ، عمرہ ویزہ فیس کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید اضطراب پایا جا رہا تھا ، جس پر سعودی حکومت کی مجلس شوری کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ عائد کی جانے والی عمرہ فیس دو ہزار ریال ختم کر دی جائے۔ یاد رہے کہ اب تک پاکستان سے 52 ہزار سے زائد افراد کو عمرہ ویزہ جاری ہو چکے ہیں، اور اس طرح پاکستان دنیا بھر میں اس سال عمرے کے ویزے لگوانے میں سر فہرست ہے، دوسری طرف ٹریول ایجنٹس اور ٹوور آپریٹر کمپنیوں نے سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ فیس ختم کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین اور سعودی وزارت مذہبی امور کا شکریہ ادا کیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *