آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین برطانوی لڑکا

162 iqبرطانیہ کے 14 سالہ پولیوس زیبوتکینا نے اپنی غیرمعمولی ذہانت کی بنیاد پردنیا کے ذہین ترین افراد کی انجمن 'مینسا' کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔
پولیوس نے اعلیٰ ذہانت کے امتحان میں 162 کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو آئی کیو ٹیسٹ میں 18 برس سے کم عمرنوجوانوں  کے کسی بھی ممکنہ اعلٰی اسکور سے زیادہ ہے۔ذہانت کا اعلٰی سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد پولیوس برطانیہ کے ایک فیصد جینئس افراد  کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔برطانوی شہر وورسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے پولیوس کا آئی کیو اسکور نظریہ اضافت کے بانی آئن اسٹائن،مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور دنیا کے مالدار شخص بل گیٹس سے بھی دو پوائنٹس زیادہ ہے۔
عام طور پر ایک عام آدمی کا آئی کیو اسکور 70 سے 100 کے قریب ہوتا ہے جب کہ 140 سے زیادہ اسکور کرنے والوں کو جینئس کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ذہین پولیوس نے مینسا کا اعلٰی ترین اسکور حاصل کرنے پر برطانوی اخبار 'مرر' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے آئی کیو ٹیسٹ کا نتیجہ حیران کن تھا۔ وہ اس نتیجے کی بالکل بھی توقع نہیں رکھتے تھے اور اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *