بھارتی مواد نشر کرنے پر پاکستان کا اہم ترین ٹی وی چینل بند کر دیا گیا

download-1

اسلام آباد ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارتی مواد نشر کرنے پر نکلوڈین کا لائسنس معطل کردیا۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بچوں کے کارٹون چینل نکلوڈین کا لائسنس بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔نیپرا نے 19 اکتوبر کو پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر بھارتی ڈراموں اور مواد کی نشریات پر پابندی عائد کی تھی جس کا اطلاق 21 اکتوبر ہوا، پابندی کی خلاف ورزی پر چینلز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا، تمام کیبل نیٹ ورکس پر بھی نیپرا کا فیصلہ لاگو ہوگا ۔ نیپرا اعلامیے کے ذریعے تمام ڈسٹریبیوشن نیٹ ورکس کو نکلوڈین کی معطلی سے آگاہ کردیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ پیمرا کی جانب سے بھارتی مواد کی پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر نشریات پر پابندی کا فیصلہ ’’جیسے کو تیسا‘‘ کے تحت کیا گیا، کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ ہندو انتہاء پسندوں کے دباؤ پر بھارت نے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اداکاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *