سوات میں صحت کی صورتحال بہتر ہوگی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ، آرمی چیف

new

سوات ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سوات میں فوج اور مقامی افراد کی بے پناہ قربانیوں سے امن قائم ہوا  اور اب  یہاں صحت کی صورت حال بہتر ہو گی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج سوات پہنچے جہاں انہوں نے چھاﺅنی اور آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھا ۔ آرمی چیف نے سیدو شریف شیخ زید ہسپتال کا افتتاح بھی کیا ۔

سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی چھاﺅنی سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *