آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی سول ہسپتال پہنچ گئے

30

کراچی۔ پاک فوج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی کے سول ہسپتال پہنچ گئے،درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  کور کمانڈر کراچی اور ڈجی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی ان کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے دستوں نے سول ہسپتال کی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سول ہسپتال کے اطراف تعینات,سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئےہیں۔یاد رہے کہ  بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں درگاہ شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں52 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے،زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعاد متاثر ہوئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *