امریکی شہری محتاط رہیں

Flag_of_the_United_States.svgامریکہ نے اپنے شہریوں کو بیرونِ ملک سفر کے دوران خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محکم�ۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو القاعدہ کی طرف سے حملوں کا خطرہ ہے۔ اس خطرہ کی وضاحت تو نہیں کی گئی ہے لیکن کہا گیا ہے کہ حملوں کا ممکنہ خطرہ شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں ہے۔ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اتوا ر کو بند رہیں گے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو دھوکے میں نہیں رکھا جائے گا ۔عام طور پر اتوار کو امریکی سفارت خانے بند رہتے ہیں لیکن جن مسلمان ممالک میں اتوار کو چھٹی نہیں ہوتی وہاں امریکی سفارت خانے معمول کے مطابق کام کرتے ہیں، تاہم موجودہ خطرے کے پیشِ نظر سفارت خانے اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ادھر برطانیہ نے بھی ہفتے اور اتوار کو یمن میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکم�ۂ خارجہ کے مطابق القاعدہ اورکچھ اور انتہا پسندتنظیمیں امریکی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ خطرہ آج سے اگست کے آخر تک موجود رہے گا۔ یار رہے کہ گزشتہ سال بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر ستمبر میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں چار امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔ کچھ امریکی افسران کا کہنا ہے کہ اس خطرے کا کچھ تعلق رمضان، جو کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے سے بھی ہو سکتا ہے تاہم یہ مہینہ ختم ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *